شاہ سلمان مرکز سینیگال میں انسدادِ نابینا پن کی کوششوں میں مصروف

0 25

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سینیگال میں طبی مہم جاری ہے۔ مہم کا مقصد اندھے پن اور اس کا سبب بننے والی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اسی سلسلے میں مہم کے پانچویں دن 51 افراد کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس طرح مہم کے آغاز کے بعد سے اب تک سینیگال میں 411 آپریشن کیے جا چکے ہیں جب کہ اس دوران 2362 مریضوں کی تشخیص کی گئی۔مملکت کی جانب سے یہ مہم آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کے علاج سے متعلق کنگ سلمان سینٹر کی کوششوں کا حصہ ہے۔ سینٹر نے البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت کنگ سلمان سینٹر متعدد ضرورت مند ممالک میں مطلوبہ طبی نگہداشت پیش کر رہا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.