نادہندگان نے حملہ کرکے کیسکوکے 2اہلکاروںکو زخمی کردیا

0 163

کوئٹہ( این این آئی)گزشتہ روزمستونگ کے کلی پرنز میں مشتعل نادہندہ صارفین نے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ٹیم پر حملہ کردیا۔حملے کے نتیجہ میں مستونگ سب ڈویژن کے لائن مین عبدالحمید اور اسسٹنٹ لائن مین پرویز احمدزخمی ہوگئے ۔واقعہ گزشتہ روزشام کے وقت پیش آیا جب کیسکوکے مذکورہ اہلکار معمول کے مطابق ایک ٹرانسفارمر کی بجلی بحال کرنے کے بعد واپس دفتر جارہے تھے کہ اس دوران دوسرے ٹرانسفارمرسے منسلک اُسی کلی کے کچھ نادہندہ صارفین نے کیسکوکی ٹیم پر حملہ کردیا جس سے وہ زخمی ہوگئے جنھیں بعدازاں ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیاگیا۔لیکن آج صبح پھر دونوں زخمی اہلکار جب مستونگ سب ڈویژن کے دفتر جارہے تھے تو نادہندگان نے ایک مرتبہ پھر اُن پر حملہ کرکے اُنہیں زخمی کردیا۔بعد ازاں کیسکونے مذکورہ واقعہ کی ایف آئی آرکے اندراج کیلئے مستونگ پولیس اسٹیشن میں تحریر ی طورپردرخواست جمع کرادی ہے تاکہ ایف آئی آر کااندراج ہوسکے اور واقعہ میںملوث افرادبھی گرفتارکیاجاسکے۔ دریں اثناء کیسکوانتظامیہ نے مستونگ سب ڈویژن کے اہلکاروںعبدالحمید اور پرویز احمد پرنادہندگان کی جانب سے حملہ کرنے کے واقعہ کو کارسرکارمیں مداخلت قراردیتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ واقعہ میں ملوث افرادکوفوری طورپر گرفتارکرنے کے علاوہ کیسکوکے تمام افسران اور ملازمین کو دوران ڈیوٹی تحفظ فراہم کیاجائے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.