یمن کے عدن ہوائی اڈے پرحوثیوں کا حملہ جنگی جرم ہے،عالمی ایلچی

1 164

نیویارک/صنعا( ویب ڈیسک )یمن کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھیس نے عدن ایئر پورٹ پر ہولناک حملے کو نئی یمنی حکومت کی تشکیل کو بدامنی اور مایوسی میں تبدیل کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہاہے کہ عدن ہوائی اڈے پر حملہ ایک کھلا جنگی جرم ہے

۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی وزیر خارجہ احمد بن مبارک کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے گریفیتھس نے کہا کہ وہ عدن ایئر پورٹ پہنچنے پر یمنی حکومت کے ارکان پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ اس حملے میں درجنوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ یہ ایک بزدلانہ کارروائی اور جنگی جرم ہے۔

اقوام متحدہ کے مندوب نے اپنے دفتر سے جاری ایک پریس بیان میں عدن میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے لیے یہ ایک انتہائی افسوسناک دن تھا۔ عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

عدن کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے لیے یہ ایک قابل مذمت اور خوفناک حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے پر سویلین افراد پر حملہ جنگی جرم ثابت ہو سکتا ہے

You might also like
1 Comment
  1. […] دنیا میں تیسری عالمی جنگ ہونے والی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.