حکومتی پروپیگنڈے ہمارے ارادے کمزور نہیں کرسکتیں:مولانا حافظ حمداللہ
(ویب ڈیسک)
جمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیر قائدجمعیت و سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حضرت مولانافضل الرحمن اور سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکومتی پروپیگنڈے ہمارے ارادے کمزور نہیں کرسکتیں ہم طے کرچکے ہیں کہ موجودہ قابض حکومت سے ملک و قوم کو نجات دلاکر دم لیں گے اسی لیئے احتساب کا ڈھونک رچایاگیاملک میں احتساب کے نام پر سیاست دانوں کی تذلیل قبول نہیں نیب احتساب نہیں انتقام کے لیے بنایا گیا ادارہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر جمیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ پر مشتمل ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر موجودہ ملکی صورتحال جماعتی معاملات اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا
انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کی کامیاب تحریک سے خوفزدہ ہے اسی لیئے پی ڈی ایم تحریک کو ناکام بنانے کےلیے جھوٹ اور پروپیگنڈوں کا سہارا لے رہی ہیں حکومت اوچھے ہتگنڈے استعمال کرنے کی بجائے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں انہوں نے کہا کہ جمیعت علماءاسلام روز اول سے موجودہ قابض حکومت کو سلیکٹیڈ اور ناجائز حکومت سمجھتی ہے عوامی مینڈیٹ چوری کرکے چوروں اور راہزنوں کو ملک و قوم پر مسلط کیاگیا موجودہ حکومت عوام پر بوج ہیں قوم ان سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہیں
[…] خیالات کا اظہار سابق سنیٹر جمیعت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے ہل میں پیغام جمیعت […]
[…] پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکمران ملا مدرسہ اور طالب کے حوالے سے […]