عمران خان نے منی بجٹ پیش کر کے آئی ایم ایف کے سامنے آخر سجدہ ریز ہو گئے ، مولانا عبد الواسع
لورالائی( ویب ڈیسک ) جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا کہ عمران خان نے منی بجٹ پیش کر کے آئی ایم ایف کے سامنے آخر سجدہ ریز ہو گئے ماضی میں وہ خود کہتے رہے کہ میں خود کشی کر لونگا لیکن ائی ایم ایف اور ورلڈ بنک نہیںجاونگا اور نہ ہی کسی ملک سے بھیک اور چندہ لونگا لیکن ہر معاملے میں وہ آج جھوٹ بول رہے ہیں اور بڑے دھڑلے سے کہتے ہیں کہ حالات کے مطابق یوٹرن لینا ٹھیک ہے انہوں نے کہا کہ پیٹرلیم مصنوعات کے نرخوں میں رات کے اندھیرے میں چار روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس سے مہنگائی کا ایک اور طوفان ائیگا انہوں نے کہا کہ ایک مہینہ نہیں ہوتا کہ چار روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی لیکن قوم کے ساتھ مذاق جاری ہے انہوں نے کہا کہملک میں مہنگائی معاشی اور سیاسی بحران حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے پیدا ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہ چکے ہیں ان پر کوئی کرپشن ابتک حکومت ثابت نہ کر سکی وہ کسی بھی وقت اپنے ملک ملک آسکتے ہیں انھیں کوئی آنے سے نہیں روکھ سکتا الیکشن جلد ہونے کے آثار نظر آرہے ہیں عام الیکشن میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے انتخابی اتحاد پر غور کیا جائیگا حکومت کو ٹف ٹائم دینگے حکمرانوں کو ملک سے کسی صورت بھاگنے نہیں دینگے موجودہ حکمران طبقے کا وقت پر ضرور احتساب کیا جائیگا ا نہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حکومت کو 23 مارچ سے پہلے ہی ختم ہو جائیگی اس وقت حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے اسکاخاتمہ قریب ہے ملک میں مہنگائی بد امنی اور غیر قانونی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پارلیمان میں اکثریت حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن ناگذیر ہوچکے ہیں اور ملک کے مسائل کا واحد حل بھی یہی ہے جب ملک کے ادارے کمزور ہونگے تو اس سے ملک کی بنیادیں کمزور پڑ سکتی ہیں ہم ملک کی معشیت سیاست جمہوریت اور اسلامی نظریئے کو اس طرع نقصان پہنچانے پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے ہم اسکے خلاف ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ا نہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی بقاءکی جنگ پی ڈی ایم لڑ رہی ہے ملک کی سالمیت کو خطرہ درپیش ہے ملک میں جمہوریت کو آمریت کی شکل میں تبدیل کیا جارہا ہے ملک میں عمران خان کو برائے نام وزیر اعظم سلیکیڈ کیا گیا ا ہم ملک میں ائین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں ا انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی بد امنی لاقانونیت مہنگائی بے روزگاری ا عروج پر ہے جو کہ عوام کو زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے
[…] آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے […]