صحافی عبیداللہ کی گرفتاری کا معاملہ، بی یو جے قیادت کی میر ضیاءلانگواور میر حمل کلمتی اور گوادر انتظامیہ سے رابطے

1 109

کوئٹہ( ویب ڈیسک) بلوچستان یونین جرنلسٹس کی قیادت نے گوادر میں صحافی کی گرفتاری کے حوالے سے صوبائی حکومت اور پولیس حکام سے رابطے کئے ہیں، صوبائی وزیر داخلہ نے صحافی حاجی عبیداللہ کی رہائی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔بی یو جے کے صدر عرفان سعید جنرل سیکرٹری منظور احمد نے گوادر میں گرفتار کئے گئے صحافی حاجی عبیداللہ کی گرفتاری کے حوالے سے حکومتی شخصیات سے رابطے کئے ہیں، بی یو جے صدر عرفان سعید نے گوادر کی مقامی انتظامیہ اور گوادر سے منتخب رکن میر حمل کلمتی سے رابطہ کرکے صحافی کی گرفتاری اور 16 ایم پی او کے تحت جیل بھیجے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے

ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو سے بی یو جے کے جنرل سیکرٹری منظور احمد نے فون پر بات چیت کی صحافی اور گوادر پریس کلب کے سابق عہدیدار حاجی عبیداللہ کی گرفتاری اور پھر تربت جیل منتقل کرنے کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی تشویش کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے صحافی حاجی عبیداللہ کی رہائی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرادی انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، صحافی برادری کیساتھ ہیں۔ ہمیشہ کی طرح ہر ممکن تعاون بھی کرتے رہیں گے۔ انہوں گوادر دھرنے کے موقع پر غیرجانبدارانہ رپورٹنگ پر اپنے

تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا سے گزارش ہے کہ صورتحال کی سنگینی کا تقاضا ہے کہ صحافی غیرجانبدار اور ذمہ دارانہ صحافت کریں۔ تاکہ امن کے قیام اور حالات کو معمول پر لایا جاسکے۔ اس سے قبل پی ایف یو جے کے سابق صدر شہزادہ ذوالفقار نے بھی آئی جی بلوچستان پولیس سے رابطہ کرکے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ بی یو جے کے صدر و جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ بی یو جے آزادی صحافت اور قانون اور آئین پر عملدرآمد پر یقین رکھتی ہے۔ کوئی صحافی کسی جرم میں ملوث ہو تو قوانین موجود ہیں۔ گوادر میں حاجی عبیداللہ کی گرفتاری سے صحافی برادری میں تشویش پائی جاتی ہے فوری رہا کیا جائے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] گوادر بندر گاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.