اللہ تعالی نئے سال کی آمد پر تمام انسانیت کو بہت خوشیاں نصیب کرے،محمد نادر خان

0 204

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیل فاسٹ پراپرٹی ڈویلپمینٹ اینڈ مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو محمد نادر خان نے کہا کہ 2022 اختتام کو پہنچا سیلاب جیسی تباہیوں کیلئے یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ نیا سال 2023 ایک بار پھر نئی امیدوں کے ساتھ زندگیوں میں قدم رکھ رہا ہے نئے سال کی آمد کو لوگ ایک جشن کے طور پر مناتے ہیں یہ ایک سال کو الوداع کہہ کر دوسرے سال کو استقبال کرنے کا موقع ہوتا ہے یہ زندگی میں وہ واحد لمحات ہوتے ہیں جب انسان زندگی گزرنے اور فنا کی طرف بڑھنے کے احساس کو بھول کر ایک لمحاتی سرشاری میں محو ہو جاتا ہے۔سیل فاسٹ پراپرٹی ڈویلپمینٹ اینڈ مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنے گفتگو میں نئے سال کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نئے سال کی آمد پر ہر فرد کو بہت خوشیاں نصیب کرے آفات اور بری حالات اور واقعات سے اللہ تبارک و تعالی ہمیں نجات دیں۔آمین

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.