بھارتی باؤلر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر چل بسے

0 307

 

بھارتی باؤلر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر چل بسے

 

بھارت مں کرکٹ میچ کے دوران بولنگ کراتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے بھارتی بولر کی موت ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کو ریاست مدھیا پردیش کے ضلع کھرگون کے گاو¿ں میں 22 سالہ اندل سنگھ یادھو کو کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندل سنگھ میچ کے دوران بولنگ کرا رہا تھا کہ اچانک اسے بے چینی محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ تاہم اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ دل کا

 

دورہ کرکٹر کے لیے جان لیوا ثابت ہوا، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہلخانہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔یاد رہے جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے اننگز اور 32 رنز سے شکست دی تھی۔سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کی ایک نہ چلنے دی اور اسے اننگز کی شکست دے دوچار کردیا۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 245 رنز بنا کر آل آو¿ٹ ہوئی۔ اس دوران کے ایل راہول نے 101 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویرات کوہلی نے 38 اور شریاس ایّر نے 31 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے

 

کگیسو ربادا نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ناندرے برگر نے 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ مارکو یانسین اور جیرالڈ کوئٹزی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں ہی بھارت سے میچ دور کر دیا۔ ڈین ایلگر کے 185 اور مارکو یانسین کے ناقابلِ شکست 85 رنز کی بدولت 408 رنز بنائے اور 163 رنز کی برتری بھی حاصل کی۔

پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

اس اننگز میں کپتان ٹیمبا باووما نے بلے بازی نہیں کی۔ بھارت کے جسپریت بمراہ نے 4 جبکہ محمد سراج نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ شردل ٹھاکر، پرسدھ کرشنا اور روی چندرن ایشوین نے ایک ایک وکٹ لی۔دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی بھاری برتری کے سامنے ہی بھارتی بیٹنگ لائن 131 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کے 9 کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ ویرات کوہلی 76 اور شبمن گل 26 رنز کے ساتھ قابلِ ذکر رہے۔ جنوبی افریقہ کے ناندرے برگر نے 4، مارکو یانسین نے 3 جبکہ کگیسو ربادا نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.