آزاد امیدوارنے ہاتھ جوڑ کر ووٹ مانگنا شروع کردیا،رونے بھی لگے
آزاد امیدوارنے ہاتھ جوڑ کر ووٹ مانگنا شروع کردیا،رونے بھی لگے
چونیاں کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 سے آزاد امیدوار رانا ارشد کی ووٹ مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں امیدوار نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ میں رانا ارشد امیدوار ایم این اے، حلقہ این اے 133 سے الیکشن لڑ رہا ہوں، ہاتھ جوڑ کر اپنی غیور عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ اللہ کے واسطے اپنی آنے والی نسل کیلئے میرا ساتھ دیں، اپنے حلقے کے عوام ک خدمت کرنا چاہتا ہوں، مجھے موقع دو آپ کی آنے والی
نسلیں بھی یاد رکھیں گی کہ چونیاں کا کوئی نمائندہ آیا تھا۔رانا ارشد کا مزید کہنا تھا کہ آج تک پاکستان کی تاریخ میں آپ چونیاں سے کوئی بھی عوام کا نمائندہ نہیں چن سکے میں آپ کے آگے ہاتھ جوڑتا ہوں، مجھے ووٹ دو اپنی آنے والی نسلوں کیلئے، میں چونیاں کو ڈسٹرکٹ بنانا چاہتا ہوں، چونیاں کی عوام کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں، خدا کے واسطے مجھے ووٹ دیں، میں گھر گھر جا رہا ہوں، میرے پاس گاڑیاں نہیں ہیں، میں حلقے کے عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے ووٹ دیں، انشا اللہ علاقے کی تقدیر بدل جائے گی۔
[…] […]