کامیاب ہوکر ہرنائی کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، خلیل الرحمن دومڑ

0 215

ہرنائی۔ جمعیت کے سابق ایم پی اے و موجودہ نامزد امیدوار پی بی 7 خلیل الرحمن دومڑ ہرنائی میں مختلف مقامات پر الیکشن کمپئین کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں سے اربوں روپے منظور ہونے کے باوجود ہرنائی مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ ہرنائی کے عوام اب تک بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہے۔ واٹر سپلائی کی موثر نظام ناپید ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے محروم رکھا گیا۔
اس موقع پر امیدوار این اے 253 نصیر خان کاکڑ، امیر ضلع زیارت مولوی نور الحق ، حافظ کفایت اللہ، حاجی عظیم لالا، نجیب لالا موجود تھے۔
خلیل الرحمن دومڑ نے مزید کہا جمعیت علماء اسلام کی تاریخ رہی ہے کہ منتخب نمائندوں نے کامیاب ہوکر بلاتفریق خدمت کی ہے ۔ ترقیاتی کاموں کے شاندار جال بچھائے ہیں۔
اب کی بار عوام سوچ سمجھ کر ووٹ استعمال کریں اور انتخابی نشان کتاب کو یاد رکھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.