افغانستان مطلوب شدت پسندوں کو پاکستان کے حوالے کرے، جان اچکزئی
افغانستان مطلوب شدت پسندوں کو پاکستان کے حوالے کرے، جان اچکزئی
نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان مطلوب تخریب کاروں کو پاکستان کے حوالے کرے۔ کوئٹہ میں نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ تخریب کاری کے تانےبانے افغانستان سے ملتے ہیں۔ افغانستان کا یہ رویہ دنیا بھرکے لئے خطرہ ہے۔ جان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان دنیا بھرمیں تخریب کاری کو ایکسپورٹ کررہا ہے۔ افغانستان کو تمام تخریب کاروں کے نام دیے جا چکے ہیں۔ افغانستان مطلوب شدت پسندوں کو پاکستان کے حوالے کرے۔