پولیس تھانہ دودا ٹبہ کی کاروائی میں روپوش ملزم گرفتار

0 92

صحبت پور(رپورٹ شاہدگولہ)
صحبت پورپولیس کےپریس ریلیزکےمطابق پولیس تھانہ دودا ٹبہ کی کاروائی میں روپوش ملزم کو گرفتارکرلیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج جناب محمد سلیم لہڑی کی خصوصی ہدایات پر ایس پی صحبت پورجناب غلام حسین باجوئی کےاحکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئےزیر نگرانی DSP/SDPO سنہڑی سرکل محمد زمان پندرانی سب انسپکٹر طارق عزیز گاجانی ایس ایچ او پولیس تھانہ دودا ٹبہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے روپوش ملزم دین محمد ولد سلام خان قوم جکھرانی سکنہ گوٹھ سجاول جکھرانی کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیا۔تفتیش شروع کردی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.