اوچ پاور پلانٹ تعلیم سپورٹس ہیلتھ سمیت دیگر مفاد عامہ میں اقدامات کر رہا ہے،ڈی سی نصیر آباد
نصیرآباد(خ ن)اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے ہیڈ آف ایڈمن اینڈ پی آر او محمد طارق جمالی نے نصیر آباد کے لیے مزید دو نئی ایمبولنسز ادویات ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی کے حوالے کر دی گئیں حوالے کرنے کی تقریب اوچ پاور پلانٹ میں منعقد ہوئی جہاں پر پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ اوچ پاور پلانٹ کے ہیڈ آف سیکیورٹی احسن علی جان سید شعیب شاہ سمیت دیگر افراد موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے ہیڈ آف ایڈمن اینڈ پی آر او محمد طارق جمالی نے کہا کہ آج نصیرآباد کی عوام کے لیے دو ایمبولینسز حوالے کی گئی ہیں جبکہ کتے کے کاٹنے کے متاثرہ افراد کے لئے 820 اور سانپ کی 450 ویکسین فراہم کی گئی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ملیریا کی ادویات اور ویکسین بھی مفاد عامہ میں فراہم کی گئی ہیں اوچ پاور پلانٹ عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے نصیرآباد کی عوام کے لیے مزید دو نئی ایمبولنسز ،سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین سمیت دیگر امراض کے لیے ادویات کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے اوچ پاور پلانٹ تعلیم سپورٹس ہیلتھ سمیت دیگر مفاد عامہ میں اقدامات کر رہا ہے ضلعی انتظامیہ کی بھی یہی کوشش رہی ہے کہ تمام فلاحی اداروں کے ذریعے عوام کے حق میں بہتر اقدامات کئے جائیں آج جو ادویات فراہم کی گئی ہے اس کی مقامی افراد کی جانب سے ڈیمانڈ کی جاری تھی اب لوگوں کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کی جانب سے خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔