ہانگ کانگ کے ماہرین کا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی تیاری کا دعویٰ

0 117

ہانگ کانگ سٹی (این این آئی)ہانگ کانگ کے ماہرین نے کہاہے کہ انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین بنا لی ہے تاہم اس ویکسین کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے ابھی کافی وقت درکار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ کے ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کم از کم ایک سال جانوروں پر تجربات کے بعد اس اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کی نوبت آ سکے گی۔ادھر چین اور امریکا میں الگ الگ کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کی دوڑ جاری ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.