قلندرز نے ٹی 10 لیگ میں دھوم مچا دی، کتنے میچز جیت چکی ہے؟

ٹیم قلندرز نے ٹورنامنٹ میں دھوم مچا دی ہے اور مسلسل تیسرا میچ جیت لیا

0 190

قلندرز نے ٹی 10 لیگ میں دھوم مچا دی، کتنے میچز جیت چکی ہے؟

ابو ظہبی(ویب ڈیسک ڈیلی صحافت کوئٹہ )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی ٹی 10 لیگ کی ٹیم قلندرز نے ٹورنامنٹ میں دھوم مچا دی ہے اور مسلسل تیسرا میچ جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قلندرز نے گزشتہ روز دکن گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 33 رنز سے فتح حاصل کر کے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی، دکن گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 119 کے ہدف کا تعاقب میں ناکام رہی اور محض 8وکٹ پر 85رنز ہی بنا سکی۔ قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے اور کپتان سہیل اختر 31 گیندوں پر ناقابل شکست 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کرس جورڈن نے بھی صرف آٹھ رنز کے عو ض تین وکٹیں حاصل کر کے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.