بھارت کو ایسی ذمہ داری مل گئی کہ رواں برس ایشیاکپ کا انعقاد ہی مشکوک ہو گیا
بھارتی بورڈ کے صدر ساروگنگولی دل کے مرض کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں
بھارت کو ایسی ذمہ داری مل گئی کہ رواں برس ایشیاکپ کا انعقاد ہی مشکوک ہو گیا
ممبئی(ویب ڈیسک ڈیلی صحافت کوئٹہ )ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سربراہی بھارت کو مل گئی ہے جس کے باعث رواں برس شیڈول ایشیاکپ کا انعقاد ہی مشکوک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)کے جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ان سے قبل یہ ذمہ داری بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)کے سربراہ نظم الحسن نبھا رہے تھے۔ بھارتی بورڈ کے صدر ساروگنگولی دل کے مرض کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں جس کے باعث تمام معاملات جے شاہ نے سنبھالے ہوئے ہیں۔دوسری جانب اے سی سی کی سربراہی بھارت کو ملنے کے بعد رواں برس ایشیاکپ کا انعقاد مشکوک ہو گیا ہے کیونکہ بی سی سی آئی کی ترجیح رواں برس انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)کا شیڈول کے مطابق انعقاد ہے اور وہ ایشیاکپ کی مجوزہ تاریخوں میں باہمی سیریز کا انعقاد چاہتا ہے کیونکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدن پر صرف بھارت کا حق ہو گا جبکہ ایشیاکپ سے ہونے والی آمدن اس میں شریک تمام بورڈز کو بھی ملتی ہے۔