اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے کرے غریب عوام کی بھرپور خدمت کرینگے،نور محمد دمڑ

ہرنائی میں ایک درجن کے قریب میڈیکل آفیسران کو کنٹریکٹ پر تعینات کرکے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کرلیا ہے۔

1 179

اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے کرے غریب عوام کی بھرپور خدمت کرینگے،نور محمد دمڑ

ہرنائی(ویب ڈیسک ڈیلی صحافت کوئٹہ )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت کے عوام کے تمام بنیادی مسائل کے حل کےلئے کوشاں ہوں خصوصاََ عوام کو صحت کی جدید طبی سہولیات انکی دہلز پر فراہمی کےلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

ہرنائی کادورہ کرنے کے دوران عوام نے ڈاکٹرز کی کمی دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان اور محکمہ صحت حکام سے ملاقاتیں کرکے ہرنائی میں ایک درجن کے قریب میڈیکل آفیسران کو کنٹریکٹ پر تعینات کرکے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کرلیا ہے۔

حکومت بلوچستان نے ہرنائی ، زیارت سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں284 ڈاکٹروں کی تعیناتی کا نوٹیفکشن جاری کیاگیا ہے ۔

حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی ،زیارت کے عوام پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر ریلی سنجاوی میں بھرپور شرکت کرکے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے بھر اظہار یکجہتی کرےگی ان خیالات کااظہار انہوں حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع سے آئے ہوئے وفود ، پارٹی کارکنوں اور ضلع ہرنائی کے ضلع زکواة چیئرمین سید شادی گل بخاری سے ملاقاتوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا حلقے سے آئے ہوئے عوامی وفود نے اپنے مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیاگیا۔

موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام اضلاع کے عوام کے مسائل کے حل کےلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔

جس پر صوبائی وزیر نے بعض پر موقع ہی پراحکامات جاری کئے بعض دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حلقے کے عوام کے مسائل سے کبھی غافل نہیں رہا اپنے حلقے کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کےلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام اضلاع کے عوام کے مسائل کے حل کےلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت میں ڈاکٹرز کی کمی دور کرنے کےلئے حکومت نے کنٹریکٹ کے بنیاد پر ڈاکٹرز تعینات کئے گئے، جس سے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی ہوگی انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کے وژن کے مطابق حکومت محکمہ صحت کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،۔

تاکہ لوگوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی ، ضلع زیارت میں مزید ڈاکٹرز کی تعیناتی سے ڈاکٹرز کی کمی کافی حد تک دور ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ امید ہے کنٹریکٹ پر تعینات ہونے والے ڈاکٹرز اپنی تمام تر توجہ غریب عوام کی علاج معالجہ پر مرکوز کرینگے اور اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے کرے غریب عوام کی بھرپور خدمت کرینگے ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] عالیانی خاندان کے بغیر نامکمل ہے۔ جام خاندان کے عوامی اقدامات لسبیلہ کی تاریخ میں سنہرے باب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.