شدید سردی میں کوئٹہ کی اکثریت آبادی گیس اور بجلی سے محروم ہے ، ملک سکندر خان ایڈوکیٹ
شدید سردی میں کوئٹہ کی اکثریت آبادی گیس اور بجلی سے محروم ہے ، ملک سکندر خان ایڈوکیٹ
جمعیت علمااسلام کے پارلیمانی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ شدید سردی میں کوئٹہ کی اکثریت آبادی گیس اور بجلی سے محروم ہے عوامی مسائل کے حل میں سست روی ناقابل برداشت ہے گندم اور آٹے کے قلت کی وجہ سے غریب نان شبینہ کے محتاج ہوکررہ گئے عوام کی ضروریات زندگی خاص کر تعلیم صحت اور روزگار کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں نواں
کلی کوتوال شیخ ماندہ خروٹ آباد کے دورے کے دوران لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جمعیت علمااسلام کے مقامی زمہ داران سمیت کثیر تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ تعلیم صحت اور روزگار شہریوں کا بنیادی حق ہے صوبہ کے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کے حصول کیلئے دربدر پھررہے ہیں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے
باعمل پلاننگ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ گرانفروشوں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں ناکام ہوچکی ہے اشیائے خورد ونوش عوام کے پہنچ سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ شدید سردی میں کوئٹہ کی اکثریت آبادی گیس اور بجلی سے محروم ہے عوامی مسائل کے حل میں سست روی ناقابل برداشت ہے گندم اور آٹے کے قلت کی وجہ سے غریب نان شبینہ کے محتاج ہوکررہ گئے عوام کی ضروریات زندگی خاص کر تعلیم صحت اور روزگار کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
[…] گیس کی قیمتوں میں اضافہ قابل افسوس ہے،شہبازعبدالجبار […]