ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 71 پیسے کی کمی

0 3

اسلام آباد (این این آئی)اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 71 پیسے کی کمی کر دی گئی ۔ اوگرا کے مطابق مارچ کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 129.67روپے مقرر کر دی گئی ،ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 150.04 روپے کی کمی کر دی گئی ، اوگرا کے مطابق مارچ کے مہینے کیلئے ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلوسلنڈر کی قیمت 1530.17روپے مقرر کر دی گئی ۔فروری میں 11.8 کلو گھریلوسلنڈر کی قیمت 1680.21 روپے مقررتھی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.