ہمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا گلدستہ ہے،جام کمال

0 12

ہمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا گلدستہ ہے،جام کمال

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ھمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا گلدستہ ھے. ہمارے صوبے کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے.
بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے وزیراعلی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں اور اس دن کو منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت، منفرد طرز زندگی کو بہتر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے. صوبے کی ادبی تاریخ میں بلوچ شعرا، ادیب، مرخین اور مصنفین نے صوبے کی تہذیبی، ثقافتی، تاریخی، اور روایتی ترجمانی احسن انداز سے کی ہے
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.