ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں کتنے ٹیکس وصول کیے؟
ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں کتنے ٹیکس وصول کیے؟
اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 3996 ارب کی ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کیں ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق جولائی تا فروری 2021-22ءکے دوران گذشتہ سال سے 30 فیصد زائد ٹیکس اکٹھے ہوئے، گذشتہ سال 8 ماہ کے دوران 3074 ارب کی
ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں۔ اعلامیہ کے مطابق جولائی تا جنوری 197 ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈز کا اجراءہوا، گذشتہ سال اس عرصہ کے دوران 157 ارب کے ری فنڈز جاری ہوئے۔ اعلامیہ کے مطابق فروری 2022ءکے دوران ہدف سے 2 ارب زائد 443 ارب کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں، فروری 2021ءکےلئے 441 ارب کا ہدف رکھا گیا تھا۔