عالمی میڈیااور وزیراعظم عمران خان کے تعلقات

1 591

عالمی میڈیااور وزیراعظم عمران خان کے تعلقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا اسلاموفوبیا اور ماحولیاتی تغیرات کے انسداد جیسے موضوعات پر وزیراعظم عمران خان کے وےژن و مو¿قف کو موضوعِ سخن بناتا ہے۔ اپنے اےک بیان میں اسدعمر نے کہا کہ کوروناء کے تدارک اور عوام کے سماجی تحفظ کے حوالے سے عمران

 

خان کی کامیابیوں کے تذکرے بھی عالمی میڈیا میں گونجتے ہیں۔ پیپلز پارٹی/نون لیگ کی قیادت کی عالمی میڈیا میں شہرت کی وجوہات باعثِ عبرت ہیں۔ انہوں نے کہا اب تو عالمی میڈیا ان کی کرپشن اور لوٹ مار کے طریقوں پر لمبے لمبے مضامین چھاپ رہا ہے۔ دونوں جماعتیں اپنی قوم کو لوٹنے اور بیرونِ ملک ناجائز جائیدادیں بنانے پر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ بدعنوانی کے ذریعے مال اکٹھا کرنے کی لت بھی عالمی ذرائع ابلاغ میں دونوں جماعتوں کی شہرت کا بڑا سبب ہے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف اور حزب مخالف کے مابین فرق عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں سے نمایاں ہے۔ انہوں نے کہا عالمی میڈیا کی گواہی کے بعد کرپٹ اور بددیانت گروہ کیلئے قوم کو دھوکے میں ڈالنا ممکن نہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ سب کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.