عمران خان کی تقریر قوم کو لولی پاپ ، مذاق اور ڈرامہ تھا، حافظ حمداللہ
عمران خان کی تقریر قوم کو لولی پاپ ، مذاق اور ڈرامہ تھا، حافظ حمداللہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر قوم کو لولی پاپ دینے کے ساتھ ساتھ مذاق اور ڈرامہ تھا۔ قوم کونہ گھبرانے کی ترغیب دینے والا عمران نیازی تحریک عدم اعتماد سے گھبراگئے۔ وزےراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں 70 روپے فی لیٹر پیٹرول
اورڈیزل میں اضافہ کر کے آج دس روپے کمی قوم کےساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا پیٹرول بارہ روپے بڑ ھاکر آج دس روپے کم کرنے سے اور بجلی چھ روپے مہنگی کرکے آج پانچ روپے کم کرنے سے قوم کو،،لولی پاپ،،نہیں دے سکتے۔ دوسری طرف ایل پی جی ستائیس روپے مہنگی کردی یہ قوم کودھوکہ نہیں توکیاہے۔ انہوں نے کہا عمران خان آپ
کی رخصتی کا وقت آچکاہ
تیاری کرے۔ انہو ںنے کہا عمران خان آپ نے ،،یحی خان،،کوبھی تباھی میں مات دی۔ انہوں نے کہا قوم کونہ گھبرانے کی ترغیب دینے والا عمران نیازی تحریک عدم اعتماد سے گھبراگئے۔ انہوں نے کہا اتراہواچہرہ مایوس کن تقریر بتارہاہے کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی عوام کے لئے نہیں اپنی ،،کرایہ،، کی کرسی بچانے کے لئے ہے۔
[…] آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ق سے معاملات طے کرنے کےلئے وفاقی […]