ایک ماہ میںکتنی مہنگائی ہوئی؟

0 400

ایک ماہ میں کتنی مہنگائی ہوئی؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کردیے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں مہنگائی میں 1اعشاریہ 15 فیصد کا اضافہ ہوگیا، مہنگائی کی مجموعی شرح 12.24 فیصد تک پہنچ گئی، فروری 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تھی۔سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال جولائی

 

تا فروری مہنگائی کی شرح 10.52 فیصد رہی، ایک سال میں ٹماٹر کی قیمت میں مجموعی طور پر 310 فیصد سے زائد، خوردنی تیل کی قیمت میں 41.03 فیصد، ویجیٹیبل گھی 38.82 فیصد، دال مسور 38.42 فیصد، سبزیوں کی قیمت میں 33.31 فیصد، گوشت 23.64 فیصد، چاول 11.89 فیصد مہنگے ہوا۔شہری علاقوں میں جنوری 2022 کے مقابلے میں فروری میں یعنی

 

ایک ماہ میں ٹماٹر 191.72 فیصد مہنگے ہوئے، مرغی کی قیمت 11.61 فیصد، سبزیاں 10.69 فیصد، پھل 7.32 فیصد، مسٹرڈ آئل 5.33 فیصد، ویجیٹیبل گھی 2.68 فیصد، کوکنگ آئل 2.37 فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق دیہی علاقوں میں ایک ماہ میں ٹماٹر 198.35 فیصد مہنگے ہوئے، مرغی کی قیمت میں 8.73 فیصد، سبزیاں 10.69 فیصد اور کوکنگ آئل 3.74 فیصد مہنگا ہوا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.