نوکنڈی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی میرحاجی محمدہاشم نوتیزئی نے کہاہے کہ

0 142

نوکنڈی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی میرحاجی محمدہاشم نوتیزئی نے کہاہے کہ بی این پی کی سیاست میں دھوکہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے اورنہ ہی ایسے سیاست پر یقین رکھتے ہے ،ہم وزارتوں کی شوق نہیں رکھتے بلکہ بلوچستان کے عوام کی حقوق کے لئے جدوجہد ہی ہماری سیاست کا محور ہے ۔ ان خیالات کااظہار میرحاجی محمدہاشم نوتیزئی نے نوکنڈی کے دورے کے موقع پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ رکن قومی اسمبلی نے مختلف فوتگی پران کے لواحقین کے گھر جاکران کے ساتھ اظہارتعزیت کیا ۔ وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کی جانب سے مختلف محکموں کی خالی آسامیوں کومشتہرنہ کرنے کیوجہ سے بیروزگای میں اضافہ ہوا ہے ، بلوچستان کی عوام نے بی این پی پرجواعتمادوبھروسہ کرکے ہماری امیدواروں کوکامیاب کیاہم انہیں ہرگزٹھیس نہیں پہنچائینگے اورنہ ہی بلوچستان کے عوام کی حقوق سے دستبردارہونگے انہوں نے کہاکہ لاپتہ افرادکی بازیابی میں ایک حدتک کامیاب ملی ہے اوراس مسئلے پرمزیدجدوجہدجاری رکھے ہوئے ہے لکپاس تاتفتان ڈبل روڈ اورہرضلع میں کیڈٹ کالج کے قیام بی این پی کے نقاط کاحصہ ہے ، انہوں نے کہاکہ خاران کے لیے LPG گیس کی فنڈوفاق سے ریلیزکراچکے ہیں نوکنڈی اوردالبندین کے لیے آنے والے بجٹ میں LPGگیس کی منظوری کرائینگے اپنے حلقے انتخاب کے عوام کومایوس ہونے نہیں دیں گے بلکہ عوامی خدمت کرنے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑیں گے اس موقع پر نوکنڈی میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے آکر ان سے ملاقات کی اور اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے گزارش کی جبکہ بازیاب افراد نے ایم این اے اور بی این پی کے قائدسردار اخترجان مینگل کا شکریہ ادا کیا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.