جیکب آباد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ

0 16

جیکب آباد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے تحفظ، جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے جے یو آئی تنہا جدوجہد کررہی ہے، زرداری اور میاں اپوزیشن میں رہ کر بھی اپوزیشن کو ہی نقصان پہنچا رہے ہیں، حکمران بھیک مانگ کر ملک کو چلانے کی کوشش کررہے ہیں، بیرونی دباؤ کے تحت مدارس کے خلاف محاذ کھولا جارہا ہے،مدارس کے اکاؤنٹ منجمد کئے جارہے ہیں، مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کی جانب سے ڈی سی چوک پر منعقدہ ’’تحفظ ناموس رسالت کانفرنس‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی رہنما علامہ ناصر محمود سومرو، ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالجبار حیدری، مولانا صبغت اللہ جوگی، مولانا عبدالجبار رند، جے ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اللہ انصاری، حاجی عباس بنگلانی، تاج محمود امروٹی، مولانا غلام شبیر شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ جے یو آئی اصل اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز اپوزیشن کے اتحاد میں روکاوٹیں پیدا کررہی ہیں، کراچی سے خیبر تک جے یو آئی کی جانب سے ناموس رسالت کے لیے لاکھوں کے اجتماعات منعقد کئے مگر اپوزیشن کی جماعتوں نے اس میں ٹوکن شرکت بھی نہیں کی،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو جو ڈاکٹر عافیہ کے لیے کرنا تھا وہ آسیہ ملعونہ کے لیے کیا، انہوں نے کہا کہ جہادی تنظیموں کو لانے والے ہی ان کے خلاف کارروائی کی باتیں کررہے ہیں،مدارس کے خلاف ہونے والے غلط فیصلوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، انگریز وں نے بھی مدارس کے خلاف سازشیں کیتھیں ہم نے ان کا مقابلہ کیااب ان کا مقابلہ بھی کرنے کے لیے تیار ہیں ہم مدارس کے دفاع کرنا جانتے ہیں حکمران الٹے لٹک جائیں بھی تو وہ مدارس کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو کچھ کیسز میں ریلیف دینے کا اصل مقصد اپوزیشن کو تقسیم کرنے کے لیے ہے جن کو ریلیف مل رہا ہے ان کی زبان بند ہوگئی ہے اگر مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی شروع میں ہماری بات مان لیتے تو اس وقت اپوزیشن متحد اور مضبوط ہوتی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی سندھ کے رہنما علامہ ناصر محمود سومرو نے کہا کہ حکمران نااہل ہیں نااہلی کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے مہنگائی نے عوام سے جینا کا حق بھی چھین لیا ہے، ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے جے یو آئی ملک بھر میں ملین مارچ کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی طور پر عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بن چکا ہے اور ان کے مفادات کی آماجگاہ بن چکا ہے،مغرب کے اشاروں پر ناچنے، یہودیوں کی سپورٹ پر ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون پر حملہ کرنیوالی حکومت نہیں چلے گی، ہم پاکستان کی نظریاتی شناخت کو تبدیل ہونے نہیں دینگے، ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے ہم اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.