کوئٹہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ پریس کلب کے

0 145

کوئٹہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ نومنتخب عہدیدارن آزادی اظہار رائے اور صحافت کی جدوجہد کا ہر اول دستہ ہونگے انہوں نے کہاکہ ملک کی پیشہ ورانہ انجمنوں اور غیرسرکاری اداروں میں جمہوری کلچر نے اپنی جڑیں مظبوط کرلی ہیںپاکستان کے روشن مستقبل کو اگر ایک لفظ میں بیان کیا جائے تو وہ جمہوریت ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جمہوریت کو نشانہ بنانے کے لیئے سب سے پہلے آزادی اظہارِ رائے اور صحافت کو زیرِ عتاب رکھا جاتا ہے آج پھر جمہوریت دشمن قوتیں غیرجانبدار صحافت اور عوام دوست سیاست کو گالی بناکر پیش کر رہی ہیںپیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی حفاظت اور میڈیا کو زیادہ سے زیادہ آزادی دیختم ہونے کا نام نہ لینے والے بدترین میڈیا ٹرائلز کے باوجود پیپلز پارٹی میڈیا کی زیادہ سے زیادہ آزادی کی حامی ہے انہوں نے کہاکہ غیرجانبدار میڈیا جمہوریت کو مضبوط بنائے گا اور جمہوریت روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.