کوئٹہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ

1 91
کوئٹہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کام قرضے لینا،مہنگائی میں اضافہ اور غریبوں پر ٹیکس لگانا رہ گیا ہے لوٹی ہوئی دولت برآمد ہوئی ،حکومتی سطح پر سادگی اپنائی گئی اور نہ ہی سی ایم ،پی ایم ہاؤسزوگورنرہاؤسزکو یونیورسٹیزمیں تبدیل کیا گیا حکومت نے انتخابی وعدے ومنشور پر عمل درآمدبھولا دیے مدینہ کی اسلامی ریاست بھی صرف بیانات میں نظرآرہا ہے جماعت اسلامی حکومت کے ہر برے کام کی مخالفت اور عوام وملک کے مفاد میں ہونے والے کام کی حمایت کریگی ۔رابطہ عوام مہم میں لاکھوں افرادتک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچ گیااور ہزاروں نے ممبر شپ حاصل کی جو خوش آئند ہے۔ ان خیالات کااظہارا نہوں نے دورہ ضلع قلعہ سیف اللہ و مسلم باغ کے دوران اجلاس ،ذمہ داران ووفوداورقبائلی عمائدین ونوجوانوں سے گفتگومیں کہی اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،مولانا عبدالکبیرشاکر، مولانا عبدالحمید منصوری ،امیر ضلع نعمت اللہ جوگیزئی بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ رابطہ عوام مہم سے جماعت اسلامی فعال ہوگی رابطہ مہم کامقصد عوام کو جماعت اسلامی کا پیغام پہنچاکر خدمات ودعوت سے باخبر کرکے شمولیت پر آمادہ کرنا ہے بلوچستان کے عوام کو آج تک دین دار دیانت دار قیادت نہیں ملی کرپشن وکمیشن نے سیاسی جماعتوں کو رسواوبدنام کر دیا ہے عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں جماعت اسلامی حکومتوں میں بار بار رہنے کے باوجودکرپشن سے پاک ہے الحمد اللہ جماعت اسلامی کے کسی فرد پر کرپش کا کوئی الزام نہیں ۔ہم نے اپنے وابستگان کی تربیت بھی اسلامی اصولوں کے مطابق کی ہے جس کی وجہ جماعت اسلامی دوسری جماعتوں سے مختلف دین دار دیانت دار ہے ۔سیاست وجمہوریت کو کرپشن سے پاک کرنے اور دیانت دار باصلاحیت افراد سامنے آئیں گے تو قوم کے مسائل حل ہوں گے جماعت اسلامی پوری نظام کو اسلامی بناناچاہتی ہے سیاست کو دین سے الگ نہیں کر سکتے بعض لوگ خود نہیں بدلتے اسلامی تعلیمات کو بدلنے کے خواہش مند ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو پینے کا صاف پانی ،نوجوانوں کوروزگار،تعلیم کی سہولت میسر نہیں سرکاری سطح پر معیاری تعلیمی وصحت کے ادارے نہیں ہے علاج مہنگااور عوام کی پہنچ سے دور ہے نجی سطح پرتعلیم برائے فروخت ہے یہ سب نااہل وکرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ہے جب دیانت دار لوگ سامنے آئیں گے تو عوام کے مسائل حل ہوں گے جماعت اسلامی کے رابطہ عوام مہم میں انشاء اللہ بلوچستان کے طو ل وعرض میں عوام کو شمولیت کی دعوت دی جائیگی تاکہ بلوچستان میں جماعت اسلامی کومزید فعال کیا جائیں۔
You might also like
1 Comment
  1. […] دعوت اسلامی کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کمیپ لگایا گیا بانی دعوت اسلامی امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری صاحب کی ترغیب پر ملک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.