پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کر دیا گیا،درخواست گزار اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق معاملہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے۔