آسٹریلیا کیخلاف سیریز کھیلنے والی قومی ٹیم کے 5کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں فیل

1 269

دبئی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں کے لیے پاکستان ٹیم میں شرکت کے لیے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور پاکستانی ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ 14اپریل کو لاہور میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شارجہ میں ون ڈے سیریز کے دوران جب ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی فٹنس چانچنے کی کوشش میں فٹنس ٹیسٹ لیے تو 16میں سے 5کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔ ٹیم انتظامیہ نے خاموشی سے انہیں سیریز کھلا کر واضح پیغام دیا ہے کہ مستقبل میں فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔پاکستانی ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لوڈن بھی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی طرح فٹنس پر سخت گیر موقف رکھتے ہیں۔ فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والوں میں اوپنر عابد علی، مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل، آل راونڈر عماد وسیم فاسٹ بولر محمد حسنین اور لیگ اسپنر یاسر شاہ شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں کھلاڑی ماضی میں فٹنس کے حوالے سے خبروں میں رہے ہیں اس لیے ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل ہونا ان کے لیے چیلنج ہو گا۔فیلڈنگ کوچ نیوزی لینڈ کے گرانٹ بریڈ برن کو ورلڈ کپ سے پہلے مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پانچوں میچوں میں پاکستانی فیلڈرز کی فیلڈنگ کا معیار واجبی رہا۔ عمر اکمل، یاسر شاہ، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد حسنین، گراونڈ میں مس کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ماہرین بار بار فیلڈنگ کے معیار پر سوالات اٹھاتے رہے جب کہ مشکل کیچ کے معاملے میں بھی پاکستانی ٹیم بدقسمت رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں میچوں میں فیلڈنگ کے ناقص معیار کی وجہ سے لاہور میں قومی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جب کہ فیلڈنگ کوچ کئی کھلاڑیوں کے ساتھ اسپیشل ڈرلز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی خراب فٹنس اور ناقص گراونڈ فیلڈنگ نے ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک)گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.