کورونا سے نمٹنے کیلئے ا مریکی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، پاکستانی سفیر

0 153

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی اور امریکی معالجین کے کردار کو بھی سراہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ میں آگاہی سیمینار سے ویڈیو لنک سے دوران خطاب پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانوں کے قونصلر سیکشن کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ آن لائن قونصلر سروس کی سہولت کا فائدہ اٹھائیں اور انتہائی ضروری صورتحال میں تشریف لائیں۔اسد مجید خان نے آگاہی سیمینار میں پاکستان میں وینٹی لیٹرز، حفاظتی لباس اور اسکریننگ کٹس کی کمی سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانیکے تعاون سے این آئی ایچ نے تھرمو اسکینر مشینوں کی خریداری ممکن بنائی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.