احتساب عدالت میں ایل این جی ٹھیکے ریفرنس کی سماعت سات مئی تک ملتوی کر دی گئی

0 176

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت میں ایل این جی ٹھیکے ریفرنس کی سماعت سات مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو جج انسداد دہشت گردی عدالت شارخ ارجمند نے بطور ڈیوٹی جج سماعت کی۔ دور ان سماعت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ۔کورونا وائرس کے باعث ایل این جی ٹھیکہ ریفرنس میں سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔شاہد خاقان عباسی ضمانتی مچلکے جمع کرانے اسلام آباد ہائیکورٹ بھی پہنچے ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کو چار ہفتوں کی راہداری ضمانت دے رکھی ہے۔احتساب عدالت کراچی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر شاہد خاقان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.