میر جاوید رحمن کی نمازجنازہ کراچی میں ادا، تدفین سوسائٹی قبرستان میں کردی گئی

0 163

کراچی(این این آئی)جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید رحمن کی نمازجنازہ کراچی میں ادا، تدفین سوسائٹی قبرستان میں کردی گئی۔میر جاوید رحمن کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ پر ممتازعالم دین مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی جس کے بعد میر شکیل الرحمن، میر ابراہیم رحمن سمیت اہلخانہ میت کو سوسائٹی قبرستان لے کر پہنچے جہاں ان کی تدفین کی گئی۔میر جاوید رحمن کے اہل خانہ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشات کی وجہ سے مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں صرف خاندان کے لوگ شریک ہوں گے۔اس موقع پر اہل خانہ نے درخواست کی تھی کہ مرحوم میر جاوید رحمن کے چاہنے والے نماز ظہر کے بعد ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کریں ۔واضح رہے کہ میر جاوید رحمن پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے ، وہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے ۔میر جاوید رحمن کی قائدانہ صلاحیتوں سے جنگ گروپ نے صحافتی اقدار کی نئی جہتیں شروع کیں ، کئی منازل طے کیں ، مرحوم نے جنگ گروپ کو عوامی اعتبار اور پسندیدگی کی سند دلائی اور اپنی پوری زندگی صحافت کے مشن میں صرف کی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.