مولانا فضل الرحمن سے مولانا غفور حیدری کا رابطہ ،شاہد خاقان عباسی سے ہونیوالی ملاقات سے آگاہ کیا
مولانا فضل الرحمن سے مولانا غفور حیدری کا رابطہ ،شاہد خاقان عباسی سے ہونیوالی ملاقات سے آگاہ کیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے پارٹی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور انہیں گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے
سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا ۔ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھتی ہوئی تلخیاں اور بیان بازیوں پر تشویش ہے ،مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمان
کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے موقف سے آگاہ کیا ،ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کے معاملات پر انتہائی مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام معاملات ایک ہی پلیٹ فارم سے ہونے چاہئیں ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی بیان بازی اور تلخیاں پی ڈی ایم کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں
،دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے درمیان ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر کو تسلیم نہ کرنے پر اتفاق کیا ۔