چینی سکینڈل پر تحقیقات تیزی سے جاری تمام ریکارڈ ایف آئی اے اور نیب کو فراہم کردیا، شہز ا د اکبر

1 10

لاہور( ویب ڈیسک ) مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ چینی سکینڈل کی تحقیقات پر کام تیزی سے جاری ہے ،تما م مواد نیب اور ایف آئی اے کو فراہم کر دیا ہے ، کسی کو این آراو دینے کیلئے تیار نہیں ، جہانگیر ترین پسندیدہ نہیں ان کیخلاف بھی کیس قانون

کے مطابق چلے گا۔ سٹہ مافیاچینی کی بوریوں پر نہیں واٹس ایپ پر ساراکام کرتے ہیں۔ جمعرات کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ چینی سکینڈل پر تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، چینی سکینڈل پاکستان میں نئے نہیں یہ پہلے بھی یہ ہوتا رہا ہے، قیمتوں پر صرف شوگرملز نہیں مارکیٹ فورسز بھی اثر انداز ہوتی ہیں،

مارکیٹ فورس ناجائز منافع خوری میں ملوث ہوتی ہے،معاون خصوصی احتساب کا کہنا تھا کہ سٹہ مافیاچینی کی بوریوں پر نہیں واٹس ایپ پر ساراکام کرتے ہیں، شواہد کے فرانزک آڈٹ سے بہت سے انکشافات ہوئے، شواہد کے فرانزک آڈٹ سے ہی طریقہ کار کا پتہ چلا،

پنجاب میں 8،10 بڑے پلیئر چینی کی قیمت طے کرتے ہیں، ہم سب ان 10 لوگوں کے یرغمال ہیں جن کیخلاف کارروائی ضروری ہے، سٹے بازوں نے پہلے سے طے کیا تھا کہ اپریل میں چینی کا ریٹ کیا ہو گا، فروری مارچ کی چیٹ میں 8 ہزار سے ساڑھے 8 ہزار کلور یٹ شروع ہوا، اطلاعات ہیں سٹہ مافیا رمضان میں چینی کے دام زیادہ کرنے جا رہے تھے، رمضان کیلئے چینی کی فروری، مارچ کی قیمت سے 20 سے 25 فیصد اضافہ کیاجارہا تھا۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور نیب کو مواد فراہم کیا گیا ہے، غیرقانونی مارکیٹ فورسز کیخلاف کارروائیاں کررہے ہیں،

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک )چین نے خلا میں اپنے ایک علیحدہ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے پہلا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.