قلات تا پندران سڑک کی تعمیر جلد شروع ہوگی،ضیاءلانگو

0 213

 قلات تا پندران سڑک کی تعمیر جلد شروع ہوگی،ضیاءلانگو

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیرداخلہ میرضیااللہ لانگو کے فنڈز سے خالق آباد بازار کی واٹرسپلائی ،سڑکوں اور ٹف ٹائل سیوریج ودیگر ترقیاتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں قلات تا پندران سڑک کی تعمیر جلد شروع ہوگی ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی

کے سینیئررہنماوں میرعبدالمالک لانگو، انجنیئرریاض لانگو، جنرل سیکرٹری عنایت اللہ بابر، چیئرمین ذوالفقارعلی نیچاری،چیئرمین بابو جمعہ خان نیچاری، ڈپٹی سیکرٹری قدرت زیب لانگو، اسٹوڈنٹ سیکرٹری محمدعلی لانگو ،ترجمان مقبول نیچاری، چیئرمین علی خان لہڑی،

ضمیرنیچاری،ظفرعلی نیچاری،عبدالقدیر نیچاری،سیف اللہ لہڑی ودیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ سابق وزیرخزانہ بلوچستان میرخالد خان لانگو نے پورے ضلع میں ترقیاتی اقدامات کی جال بچھائی صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو اس ترقی کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں سڑکوں کی تعمیر پینے کی پانی صحت کی سہولیات سمیت دیگر بنیادی

سہولیات کی فراہمی کے لیے ہرممکن جدوجہد کی جارہی ہے قلات شہر کے تمام سڑکوں کی ازسر تعمیر کی گئی درجنوں واٹرسپلائی اسکیمات پر کام جاری ہے ہسپتالوں آرایچ سیز اور بی ایچ اوز میں ترقیاتی اقدامات اور صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں قلات تا پندران قلات تا نیچارہ ودیگر دیہاتوں کی سڑکوں پر کام جلد شروع ہوگی جس سے ان دیہاتوں کے عوام کو آمدورفت کی سہولت میسرہوگی انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو

نے صوبے میں امن وامان کی بحالی کے لیے بے شمار عملی اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں سیکیورٹی فورسز کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور لیویز پولیس کو مختلف پیشہ ورانہ کورسز کے ذریعے جدید تقاضوں سے لیس کی جارہی ہے موجودہ صوبائی حکومت بہترین عوامی حکومت چلارہی ہے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی اور وزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو کی قیادت میں بلوچستان ترقی کے راہ پر گامزن ہوا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.