اساتذہ اکرام کی تعیناتی اور پروموشن میں میرٹ کا خصوصی خیال رکھا جائے،گورنر بلوچستان
اساتذہ اکرام کی تعیناتی اور پروموشن میں میرٹ کا خصوصی خیال رکھا جائے،گورنر بلوچستان
کوئٹہ(ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے باقاعدہ دورے کرنے سے ہی اسکی کارکردگی، عملے کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کو بہتر انداز میں جانچا جاسکتا ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات
کے روز سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گورنر بلوچستان نے وویمن یونیورسٹی میں سنٹرل لائبریری کا بھی افتتاح کیا اور یونیورسٹی آڈیٹوریم، سکول، ڈے کئیر سینٹر اور زیر تعمیر ہاسٹلوں کا دورہ بھی کیا۔گورنر
بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ اگرچہ وویمن یونیورسٹی کے امور ومعاملات اور کارکردگی میں خاصی بہتری آئی ہے تاہم کارکردگی کی مزید بہتری کیلئے اقدامات اٹھائےں جائےں،مطالعہ اور تحقیق سے ذوق رکھنے والے آرٹیفیشل انٹلیجنس اور بائیو ٹیکنالوجی کی نئی کتابوں سے ضرور رہنمائی حاصل کریں،انہوں نے کہا کہ سردار بہادر خان
وویمن یونیورسٹی کو ملک کی بہترین یونیورسٹیز کی صف میں لانے کیلئے اب بہت کچھ کرنا باقی ہے، اساتذہ اکرام کی تعیناتی اور پروموشن میں میرٹ کا خصوصی خیال رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ محدود وسائل کے باوجود تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کا جذبے خوش آئند ہے۔
[…] (ویب ڈیسک ) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ سائنس دان سائنسی […]