عبدالقدوس بزنجو کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،عبدالرحمن کھیتران

0 203

کوئٹہ(پ ر) صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کو میرعبدالقدوس بزنجو کو شوکاز نوٹس دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے ،وزیراعلیٰ کو قانون اور

آئین اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی کابینہ میں کس کو لیتے ہیں اور کس کو نہیں لیتے ،بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات رمضان المبارک کے بعد کرائے جائیں گے اور جس کے پاس اکثریت ہوگی وہ بی اے پی کا صدر ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سردار عبدالرحمن کھیترا ن نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ریکوڈک معاہدے سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.