جج کے سامنے قتل کے ملزم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،ویڈیو وائرل
وزیرآباد۔ کمرہ عدالت میں جج کے سامنے قتل کے ملزم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
وزیر آباد جوڈیشل کمپلیکس میں کمرہ عدالت کےاندر جج کے سامنے فائرنگ کرکے مقدمہ قتل کے ملزم کو مخالف نے قتل کردیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت غضنفر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے مطابق مقتول نے ل…
فائرنگ کے بعد ملزم نے ہاتھ اُٹھا کرخود سرینڈر کر دیا، ملزم وکیل کے یونیفارم میں عدالت آیا تھا۔
ملزم کا کہنا تھا کہ مقتول نصیر نے اس کے بھائی کو قتل کیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقتول نصیر گوجرانوالہ کے تھانہ احمد نگر اور ضلع لیہ پولیس کو قتل کے دو الگ الگ مقدمات میں ملوث تھا۔
احمد نگر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور آج عدالت میں پیش کرنے کیلئے جوڈیشل کمپلیکس لے کر گئی تھی جہاں کمرہ عدالت کے باہر وکیل کا یونیفارم پہنے پہلے سے موجود ملزم نے فائرنگ کردی۔