کوئٹہ ، گرانفروشوں کیخلاف کارروائی ،8دکانیں سیل ،30گرفتار

0 150

کوئٹہ(خ ن )نسداد تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائی۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے ہدایات کے مطابق کمشنر کوئٹہ ڈویژن و ہیڈ منسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن حمزہ شفقات ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف جگہوں میں انسداد تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائی جاری۔ کاروائی کے دوران کوئٹہ کے مختلف جگہوں پر 504 دکانوں کا دورہ کیا گیا اور دکانوں پر اشیاءخوردنوآ کے قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 8 دکانیں سیل کردی گئی 30 دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا 23 دکانداروں کو جرمانے کیے جبکہ 106 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کیپٹن عبداللہ بن عارف نے کوئٹہ شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوے 28 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 4 دکانداروں کو جرمانے کیے 4 دکانوں سیل کردیے جبکہ 8 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک) محمد سلطان ناصر نے کچلاک بازار میں گرانفروشوں اور انسداد تجاوزات کے خلاف کاروائی کی۔ اس دوران 52 دکانوں کا دورہ کیا جس میں بیف شاپ مٹن شاپ پرچون سٹور سبزی فروش اور تندور شامل تھے سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 2 دکانیں سیل کردی 10 دکانداروں کو گرفتار کرلیا 8 دکانداروں کو جرمانے جبکہ 20 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔ کاروائی کے دوران کچلاک میں بازار میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوے سڑک پر کھڑی تمام ریڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر سبزی مارکیٹ کچلاک پھاٹک منتقل کیا اسکے ساتھ دکانوں کے سامنے غیر قانونی تھڑو اور جھومپڑیوں کو مسمار کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)حافظ محمد طارق نے سریاب روڈ ہزارگنجی اور گردنواح میں گرانفروشوں تجاوزات اور پلاسٹک تھیلے بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کی۔ کاروائی میں 60 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 2 دکانوں کو سیل کردیا جبکہ 2 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر(صدر)فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) خالد شمس نےپرنس روڈ پر تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی اس دوران 20 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 8 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔ مجسٹریٹ عبدالحمید نے اے ون سٹی جان محمد روڈ اور فقیر محمد روڈ پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی۔ اس دوران 57 دکانوں کا دورہ کیا اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ جس میں 3 دکانداروں کو گرفتار کرلیا جبکہ 3 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔مجسٹریٹ خادم حسین نے گائی خان چوک اور سریاب مل میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 58 دکانوں کا دورہ کیا اور دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا۔ جس میں 18 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔سپیشل مجسٹریٹ احسام الدین نے کوئٹہ سٹی میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی اس دوران 50 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 4 دکانداروں کو گرفتار کرلیا 5 دکانداروں کو جرمانے ج کہ 8 دکانداروں کو وارننگ جاری کیے۔مجسٹریٹ ندیم اکرم نے ہزارگنجی سبزی منڈی اور سونا خان میں کاروائی کی اس دوران 52 دکانوں کو دورہ کیا جس میں سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 5 دکانداروں کو گرفتار کرلیا 6 دکانداروں کو جرمانے جبکہ 5 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔مجسٹریٹ سب ڈویژن کچلاک مطیع اللہ نے خیزی چوک اور سمنگلی میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی اس دوران 40 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 4 دکانداروں کو گرفتار کرلیا جبکہ 28 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.