کوئٹہ پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع کوئٹہ کے ضلعی کمیٹی کااجلاس

0 132

کوئٹہ پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع کوئٹہ کے ضلعی کمیٹی کااجلاس ضلعی ڈپٹی سیکرٹری محمود احمد کی زیر صدارت ہوا جس میں تنظیمی امور سمیت دیگر امور زیر غور آئے اس کے علاوہ اجلاس میں کوئٹہ یونیورسٹی ،آئی ٹی یونیورسٹی ،زرعی کالج ،سائنس کالج ،ڈگری کالج ،پولی ٹیکنیک کالج ،کامرس کالج ،لاء کالج ،انٹرموسیٰ کالج ،بولان میڈیکل کالج کے علاوہ علاقائی یونٹوں کی جانب سے تنظیمی رپورٹ پیش کی گئی ۔اجلاس میں پشتونخوا ایس او کومزید فعال ومنظم کرنے کیلئے یونٹوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ۔ضلعی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ایس او کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نظام عسکر ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ملک عمر کاکڑ، ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سیکرٹریز محمود احمد ،طیب کاکڑنے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ پشتونخوا وطن میں جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری نظام کے تسلسل کو برقراررکھنے کیلئے پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی لازوال قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے بلکہ تنظیم کے اکابرین نے ہمیشہ جمہوری نظام کی مضبوطی اور جمہوریت کی دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاہے ،مقررین نے کہاکہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے جمہوریت اورملک میں آمریت کے خلاف مسلسل جدوجہد کی جس کے نتیجے میں آج ملک میں آئین ،قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنے اور محکوم پشتونخوا وطن کو ایک یونٹ میں متحد کرنے ،پشتو زبان کو سرکاری ،عدالتی اورتجارتی زبان بنانے ،پشتو زبان کو ذریعہ تعلیم،پشتون معدنی وسائل پر پشتونوں کا واک واختیار دلانے اور ملک میں بسنے والے تمام محکوم اقوام کی برابری کیلئے جدوجہد پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا شیوہ رہاہے ،مقررین نے کہاکہ پشتونخوا ایس او کی طلباء کے حقوق کیلئے ہرپلیٹ فارم پرآواز بلند کرنا اور انہیںان کے حقوق دلانے سمیت خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ،مقررین نے گورنمنٹ سائنس کالج میں ایف ایس سی کی سیکنڈشفٹ کے خاتمے ،کالج ہاسٹل کو ٹیچرٹریننگ سینٹر میں تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فوری طورپر گورنمنٹ سائنس کالج میں ایف ایس سی کی سیکنڈشفٹ میں کلاسز کا دوبارہ اجراء کے ساتھ سیکنڈشفٹ میں پڑھانے والے اساتذہ کو تنخواہیں جاری کی جائیں اور اس کے ساتھ کالج ہاسٹل کو فوری طورپر طلباء کیلئے کھول کر کمروں کی الاٹمنٹ میرٹ کی بنیاد پر کی جائے ۔اجلاس کے آخر میں مقررین نے 27اپریل کے پشتون آباد کے سرباز شہداء کوخراج عقیدت پیش کی اور ان کے نقش قدم پر چلنے کاعزم کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.