کوئٹہ ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر

0 178

کوئٹہ ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال زیارت کا اچانک دورہ کیا،دورے کے موقع پر ملازمین کاحاضری رجسٹر چیک کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ایم ایس ڈاکٹر عبداللہ دوتانی نے ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی نے کہا کہ محکمہ صحت ایک اہم شعبہ ہے ،محکمہ صحت کے ڈاکٹرزاور دیگر اہلکار ہسپتال میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور غریب اور لاچار مریضوں کے علاج معالجے کیلئے اپنے فرائض منصبی بھرپور طریقے سے ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر زکا پیشہ ایک مقدس پیشہ ہے ،وہ اپنے پیشے کو محنت اور ایمانداری سے ادا کریں ۔انہوں نے کہا ضلع زیارت میں ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو دور کریں گے ،عوام کی صحت کے حوالے سے تمام مشکلات کو دور کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.