یوم مئی کی چھٹیاں ،3لاکھ70ہزار سیاح ہانگ کانگ آئیں گے

0 304

ہانگ کانگ یوم مئی کی 4روزہ چھٹیوں کے دوران 3لاکھ70ہزار سے زائد سیاح ہانگ کانگ کے مغربی کولون سٹیشن سے سفر کریں گے۔ریلوے ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے چالیس نئے تعمیر کردہ خودکار امیگریشن کلیئرنس چینلز یکم مئی سے کام شروع کردیں گے۔کنٹرول پوائنٹس پر 100سے زیادہ چینلز بنائے گئے ہیں ان میں سے50آنے والوں کے لیے اور50جانے والوں کے لیے ہونگے تاکہ سیاحوں کی زیادہ تعداد کے ساتھ موثر طور پر نمٹا جاسکے۔چینی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی ریجن کی حکومت نے کہا ہے کہ حکومت نے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر ضروری انتظامات کرلیے ہیں۔تاکہ سیاحوںکو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.