محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے، شہباز شریف
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں مزدوروں کے اس عالمی دن پر پاکستان اور پوری دنیا کے محنت کشوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے،موجودہ حکومت مزدوروں کے مسائل ہر سطح پر حل کرنےکیلئے پر عزم ہے، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر مزدوروں اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن میں شکاگو کے ان مزدوروں کو یاد کرنا چاہتا ہوں جن کی قربانیاں مزدوروں ک
ے حقوق کیلئے ایک عالمی تحریک بن چکی ہیں، دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے،مزدوروں کی صحت اور حفاظت کے لیے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی کوششیں قابل ستائش اور انتہائی مناسب ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ مزدور اور محنت کش جن میں پڑھے لکھے، ناخواندہ، ہنر مند اور غیر ہنر مند شامل ہیں کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مزدور کو اپنا دوست قرار دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کی جائے۔وزیراعظم نے
کہا کہ یہ اسلام میں مزدوروں کی حیثیت اور ان کے معاشی حقوق کی واضح تعریف ہے، جیسے ہی میں نے چارج سنبھالا، ہم نے مزدور کی کم از کم اجرت بڑھا کر 25,000 روپے کر دی، ہم اسلام، آئین پاکستان اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق مزدوروں کے کام کے حالات کو بہتر بنائیں گے