راشد شفیق کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

0 478

راشد شفیق کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایم این اے شیخ راشد شفیق کو ائرپورٹ سے اغواءکیا گیا اور ابھی تک ان کے گھر والوں کو ان کا پتہ نہیں دیا جارہا، شیخ رشید کو بھی اغواءکرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ان اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے بوکھلائی ہوئی امپورٹڈ حکومت سمجھتی ہے لوگ ڈر جائیں گے، بیوقوف اپنے انجام کو تیز کر رہے ہیں، جھوٹے پرچوں سے بھی کبھی حکومتیں بچی ہیں؟

 

انشاللہ ہم دیکھیں گے کہ یہ ٹولہ چند ہفتوں میں اپنے انجام کو پہنچے گا۔ خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا، ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق عمرہ کی ادائیگی کے بعد اتوار کی صبح نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف کے ہمراہ

 

سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے انہیں روک کر حراست میں لے لیا، جس کے بعد سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد انھہیں تحویل میں لے کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعہ پر کہاتھا کہ واقعہ کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی، گینگ کی کمانڈ شہزادہ جہانگیر اور انیل مسرت کررہے تھے،عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری اور شیخ رشید کے بیانات سب کے سامنے ہیں، جن کے بھتیجے راشد شفیق نے باقاعدہ لوگوں کو اکٹھا کیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.