پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری

2 428

پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری

جدہ( ویب ڈیسک ) سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالر کی

واپسی کی مدت میں توسیع کر دی ہے جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبے میں تعاون بڑھانے، انوسٹمنٹ پارٹنر شپس بڑھانے پر بھی اتفاق ہو ا ہے ۔

دونوں ممالک کے کارباری شعبے اور سرمایہ کاروں میں ملاقاتیں اور رابطے بڑھائے جائیں گے ، انوسٹمنٹ فورمز منعقد ہوں گے ۔ پاکستان نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کرنے پر سعودی عرب کو زبردست خراج تحسین پےش کےا ہے ۔پاکستان اور سعودی

عرب کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان استوار قریبی برادرانہ تعلقات کے تناظر میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عزت مآب وزیراعظم جناب محمد شہبازشریف نے 28 سے 30 اپریل 2022 کو سعودی عرب کا دورہ کیا۔ سعودی عرب کے عزت مآب ولی عہد اور نائب وزیراعظم شہزاد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سود نے جدہ میں وزیراعظم کا استقبال کیا۔ دونوں

اطراف میں باضابطہ سرکاری اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان استوار تاریخی تعلقات اور تمام شعبہ جات میں قریبی تعاون کا جائزہ لیا گیا اور تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیاگیا۔ دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں اطراف نے ’سعودی پاکستانی

سپریم کوآرڈینیشن کونسل‘ کے ذریعے امور کار کو مضبوط بنانے، دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کو متنوع بنانے اور دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان رابطوں اور بات چیت بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو حقیقی وعملی شراکت داری میں تبدیل کیاجائے۔ سعودی عرب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان اور اس کی معیشت کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔

You might also like
2 Comments
  1. […] پاکستان نے نام نہاد بھارتی حد بندی کمیشن کی کشمیر سے متعلق رپورٹ مسترد کردی […]

  2. […] کانفرنس میں شرکت ،وفاقی وزیر تعلیم 5 روزہ دورے پر سعودی عرب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.