بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، نواب ثنا اللہ خان زہری
)خلق جھالاوان اور خلق نواب نوروز خان زہری کے درمیان فاصلوں کو ختم کرانے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری شہید نواب نوروز خان زہری کے فرزند نوابزادہ میر بلند خان زہری سردار نصیر احمد موسیانی رکن بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری میر شاہ بیگ خان زہری کے درمیان کراچی میں ایک اہم ملاقات کی ۔ملاقات میں جھالاوان کے دو رائل فیملیز خلق جھالاوان اور خلق شہید
نواب نوروز خان زہری کے درمیان دوریوں کے حوالے سے اور دیگر معملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے مشاورت کی گئاس اہم ملاقات میں نوابزادہ میر احمد نواز زہری میر عبدالنبی زہری بھی موجود تھے بات چیت کرتے ہوئے نواب ثنا اللہ
خان زہری کا کہنا تھا کہ بلو چستان کی عوام نے پیپلز پارٹی میں جوک در جوک شمولیت کر رہی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں اپنی حکومت بنائے گی نواب ثنا اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی بلوچستان میں ہر ہلکے سے اپنا امیدوار سامنے لے کر آئے گی اور کوئی سیٹ خالی نہیں چھوڑے گی گی ہے ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے ہر سیاسی جماعت کو بلوچستان میں آزما کر دیکھ لیا انہوں نے مزید کہا کہ کہ آنے والے دنوں پیپلز پارٹی بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔