مولاناہدایت الرحمان بلوچ جائز قومی اجتماعی مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،سراج الحق

1 183

کوئٹہ/لاہور(یو این اے )امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر گوادر کے حقوق ، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی رہائی اور مزدوروں کے مطالبات کے حق میں گوادر سمیت ملک کے بڑے چھوٹے شہروں میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے ۔ لاہور میں نکالی جانی والی ریلی میں مزدور یونینز اور دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے یوم مزدور کو گوادر کے مچھیروں، مقامی رہائشیوں اور ہدایت الرحمن بلوچ کے نام کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر کے لوگوں کے لیے حقوق مانگنے پر ہدایت الرحمن ساڑے تین ماہ سے جھوٹے مقدمات میں عوامی حقوق مانگنے پر جیل میں قید ہیں انہوں نے کوئی جرم نہیں بلکہ بلوچستان کے پسے ہوئے مظلوم طبقات کے جائز حقوق کیلئے احتجاج کیا۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے مچھیروں ،تاجروں سمیت ہر مظلوم کی حقوق کیلئے آوازبلند کیا صوبائی حکومت نے مطالبات بھی تسلیم کیے لیکن اب تک عمل درآمد نہیں ہوا بلکہ اُلٹامولانااور ان کے ساتھیوں کو قید کیا گیا ۔طاقت ،تشدد،پولیس گردی سے مسائل حل نہیں ہوتے ۔عدالت ،حکومت وادارے مولانا کوانصاف دیکر جھوٹے مقدمقات ختم کرکے بلوچستان کے مظلوموں کے تواناآوازکو فوری آزادکریں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جائز قومی اجتماعی مطالبات سے پیچھے نہیں ہتیں گے ۔ سپریم کورٹ میں ان کی رہائی کے لیے بھی اپیل دائر کی ہے، امید ہے انصاف ملے گا، بلوچستان کے عوام کو یقین دلاتا ہوں جماعت اسلامی سمیت پورا پاکستان،انسانیت سے محبت کرنے والے باشعور عوام ان کے ساتھ ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مزدور کی نمائندگی سرمایہ دار، کسان کی جاگیردار اور مظلوم کی ظالم کرتا ہے۔ مزدور اور کسان کی برکت سے ملک چل رہا ہے،وی آئی پی لوٹتا ہے ۔ محنت کسی اور کی، پھل کوئی اور کھاتا ہے ، مزدور کے بچے بھوکے سوتے ہیں ، حکمران آف شور کمپنیاں بنا رہے ہیں ۔انگریزوں کے غلام اب تک قوم کی گردنوں پر مسلط ہیں ، استحصالی نظام کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ نیشنل لیبر فیڈریشن ( این ایل ایف ) کے زیراہتمام مال روڑ پر یکم مئی کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا ملک دلدل میں ، حکمران سیاسی جماعتوں اور اداروں نے اسے بند گلی میں دھکیل دیا ، پورا نظام جام ہوچکا، بے یقینی میں ہر آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ آئینی ، سیاسی ، معاشی بحرانوں نے ہیجانی کیفیت برپا کردی ہے جس کا سارا نزلہ غریب عوام پر گر رہا ہے ۔ بہتری کا واحد راستہ قومی انتخابات ہیں ، عوام ہی ملک کے اصل وارث اور انہی سے فیصلہ لینا ہوگا۔ جماعت اسلامی نے ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کے لیے روڑ میپ دیا ہے ، الیکشن سٹیک ہولڈر کی حیثیت سے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات پر راضی کرنے کی کوششیں کی ، امید رکھتا ہوں کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ذاتی لڑائیوں کو سائیڈ پر رکھ کر ملک و قوم کے مفاد میں قومی الیکشن پر راضی ہوجائیں گی۔ریلی میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف ، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ ، صدر این ایل ایف شمس الرحمن سواتی ،صدر جے آئی ےوتھ رسل خان بابر، صدر ریلوے پریم یونین شیخ انور اور دیگر قیادت بھی موجود تھی۔ سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں مزدوروں، چھوٹے سرکاری ملازمین اور لیبر کلاس کے مطالبات پورے کیے جائیں۔ انہوں نے خانہ شماری مےں کراچی سمےت دےگر علاقوں کے عوام کے تحفظات کو دور کرنے کا بھی مطالبہ کےا ۔انہوں نے کہا ملک میں آٹھ کروڑ مزدور وں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی منظم عدالتی نظام نہیں۔ مزدور مرجاتا ہے ، بچوں اور بیوہ کی کفالت کا کوئی میکنزم موجودنہیں ، سیاسی لیڈران اور حکومتیں طویل عرصہ سے مزدوروں اور کسانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں ، حکومتیں آتی اور چلی جاتی ہیں ، مزدور کی حالت نہیں بدلتی۔ جماعت اسلامی ہی استحصال اور ظلم کے نظام کا خاتمہ کرسکتی ہے ، مزدوروں ، کسانوں اور مظلوم طبقات کے ساتھ کھڑے ہےں، ہمیں اللہ نے اقتدار دیا تو کارخانوں کے منافع مےں مزدوروںکو شرےک کےا جائے گا، جاگیردار کی کمائی میں ہاری ، کسان اور مزدور کو حق ملے گا۔ مزدوروں ، چھوٹے کسانوں ، ہاریوں ، نوجوانوں کو سرکاری زمینیں دی جائیں گے ، بچوں کی بہترین تعلیم کا انتظام کیا جائے گی، سب کو انصاف ، چھت اور علاج کی سہولت ملے گی، غریبوں ، بزرگوں کو کفالت الاو¿نس دیا جائے گا۔ امیر جماعت نے کہا کہ ملک پر مسلط ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کو اندازہ تک نہیں کہ بھوک کیا ہوتی ہے، لوگ آٹے کی لائنوں میں جانیں دے رہے ہیں ، بجلی گیس کا بل غریبوں اور مڈل کلاس کے لیے عذاب کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ مزدور ، دیہاڑی دار ماہانہ اٹھارہ ہزار بھی نہیں کماتا ، بیوروکریسی ، حکمرانوں کی موجیں لگی ہوئی ہیں ، یہ اللہ کا نظام نہیں کہ غریب کے گھر غریب اور سرمایہ دار کے ہاں سرمایہ دار پیدا ہو، قوم کے لیے ایک ہی راستہ بچا ہے جو کرپٹ نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم آئی ایم ایف اور امریکہ کی غلامی اور آزمائے ہوئے لوگوں سے نجات چاہتی ہے، عوام کو الیکشن کے لیے پرامن اور سازگار ماحول مہیا کرنا سیاسی سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ شفاف طریقے سے ووٹ کے ذریعے اپنے لیے وہ قیادت منتخب کرے جو ملک میں حقیقی تبدیلی لا کر اسے کرپشن فری ، کلین گرین پاکستان بنائے۔ جماعت اسلامی نے بہت سے مزدوروں کو ٹکٹس دی ہیں ، کسانوں اور مزدوروں کے مسائل تبھی حل ہوں گے جب ان میں سے ہی لوگ منتخب ہوکر ایوانوں میں جائیں گے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آئی پی ایل: میچ کے دوران سینیئر کھلاڑیوں میں گرماگرمی، ویڈیو وائرل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.