ملکی ترقی اور بہتر معیشت میں مزدوروں کا اہم کردار ہے،اکرام الدین
سسلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزارت اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی ترقی اور ملکی بہتر معیشت میں مزدوروں کا اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو ٹائم پر اجرت نہ دینا مزدوروں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے مزدوروں کں اجرت میں اضافے کی بجائے کمی کرنا مزدوروں کے ساتھ ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ مزدور کہنے کو تو ایک محنت کش اور غریب طبقہ سمجھا جاتا ہے لیکن اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے تو یہ بہت ہی قابل احترام ہے، یہ اپنی دن رات کی محنت سے وہ کارنامے انجام دیتا ہے
کہ عقل دنگ رہ جائی ھے لیکن اس کے لیے افسوس کی بات یہ ہے کہ نہ تو اس کے حقوق ادا کیے جاتے ہیں اور نہ ہی اس کی محنت کو تسلیم کیا جاتا ہے، محنت کش افراد گھروں اور عمارتوں کو حسین اور خوبصورت بنا کر ملک اور شہر کی رونق میں اضافہ کرتے ہیں، کھیتوں اور کھلیانوں میں اپنے خون پسینے کی محنت سے وہ غلہ اور اناج تیار کرتے ہیں جو ہماری صحت کا ضامن بنتا ہے۔مزدور اپنے رزق کی خاطر دوسروں کے گھروں کی تعمیر میں ساری زندگی گزار دیتے ہیں اور اپنے لیے زمین پر ایک گھر بھی نہیں بنا سکتے، دوسروں کی فرمائشوں کے مطابق گھروں کی تزئین اور آرائش میں ساری زندگی صرف کردیتے ہیں لیکن اپنے لیے خوشی کا ایک لمحہ بھی نہیں سمیٹ سکتے۔ نہ صرف یہ بلکہ صاحب ثروت افراد کے زیر عتاب بھی رہتے ہیں، یہاں تک کہ اپنے حقوق بھی اس طرح مانگتے ہیں جیسے کوئی گناہ کررہے ہوں۔
ہمارے یہاں مزدوروں کی مراعات اور سہولیات کا کوئی خیال نہیں کیا جاتا، یہاں تک کہ مزدوروں کے عالمی دن پر جو خاص ان کے لیے سال میں ایک مرتبہ آتا ہے اس پر بھی یہ غریب مزدور چھٹی نہیں کرتا ، اپنے اور گھروالوں کا پیٹ بھرنے کے لیے نہ سردی، نہ گرمی، نہ بارش نہ دھوپ کسی چیز کی پروا نہیں کرتا یہاں تک کہ آرام کی پروا بھی نہیں کرتا اور آخری سانس تک محنت کش مزدور ہی رہتا ہے جس کے نتیجے میں اس کا دامن ہمیشہ خالی ہی رہتا ہے۔ یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین اپنے بیان میں کہا کہ اٹلی حکومت اوورسیز پاکستانی اور دیگر ممالک کے مزدوروں کی مزدوری کی اجرت میں اضافہ کیا جائے اور مزدوروں کو بہترین سہولیات اور مراعات دینے میں کلیدی کردار ادا کریں تا کہ مزدوروں کو بروقت انکی مزدوری کی اجرت مل سکے۔