بی جے پی کے عزائم پر ایک اور بھارتی ایم ایل اے کا انکشاف

0 62

بھارتی ریاست بہار سے راشٹریہ جنتا دل (RJD) کے رکن اسمبلی چندر شیکھر یادو نے بی جے پی کے پہلگام حملے کے حوالے سے عزائم کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کی منافقانہ سازش ہے، جس کا مقصد صرف نفرت پھیلا کر ووٹ لینا ہے۔چندر شیکھر یادو نے کہا کہ،“دھرم پوچھ کر مارنے کی ہمت اس دیش میں کسی کو نہیں، اگر ایسا ہوتا تو پہلگام میں مسلمان کیوں مارا جاتا؟”انہوں نے اس واقعے کا حوالہ دیا جس میں ایک مسلمان نوجوان نے زخمی شخص کو کندھے پر اٹھا کر 20 کلومیٹر دور لے جا کر اس کی جان بچائی، اور کہا کہ حملہ آور اگر مذہب دیکھ کر نشانہ بنا رہے تھے تو پھر مسلمانوں کی ہلاکت کی وضاحت کون کرے گا؟چندر شیکھر یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی الیکشن سے پہلے جان بوجھ کر فسادات اور نفرت کا ماحول بناتی ہے تاکہ اصل مسائل سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ ان کے مطابق،“بی جے پی پاکھنڈ، عقیدت اور فریب کے ذریعے عوام کو ورغلا کر اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔”سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے پر چندر شیکھر کی تنقید اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں بی جے پی کے بیانیے کو اندر سے بھی شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.